رحیم یارخان:ٹارچر سیل کیس،ایس ایچ او سمیت 22اہلکارمعطل

اپ ڈیٹ 02 اگست 2016 08:24am

رحیم یارخان :رحیم یارخان میں ٹارچر سیل کیس میں ڈی پی او نے وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ایس ایچ او سمیت 22 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف کی جانب سے نجی ٹارچر سیل واقعہ کا نوٹس لینے کے بعد ڈی پی او رحیم یارخان نے تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او سمیت 22 اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

ایس ایچ او شبیر احمد کی جگہ اسد اللہ کو تھانہ بی ڈویژن تعائینات کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او ذیشان اصفر کے مطابق سیٹلائیٹ ٹاون میں ملزم کامی شاہ نے پولیس اور چند سیاسی عناصر کی پشت پناہی کی مدد سے ٹارچر سیل قائم کیا تھا۔تاہم ٹارچر سیل سے متعلق ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔

Read Comments