اب وزن کم کرنا مشکل نہیں
.آج کل کے موجودہ دور میں ہر کوئی اپنے وزن کو لے کے پریشان ہے ،اب چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین وزن بڑھنے کا سب سے زیادہ مسئلہ نوکری پیشہ افراد کو پیش آتا ہے۔ چونکہ وہ لوگ سارا دن بیٹھ کے کام کرتے ہیںاور اتنے مصروف شیڈول میں ورزش کا وقت وہ لوگ نہیں نکال پاتے۔ لیکن اب لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آج ہم آپ سے وزن کم کرنے کے حوالے سے چند آسان طریقے شیئر کرنے جارہے ہیں۔ صبح کاناشتا دوپہرکاکھانا رات کاکھانا
وزن کم کرنے کا سب سے پہلا مرحلہ صبح کا ناشتا کرنا ہے ۔کیونکہ بہت سی خوواتین ڈائٹنگ کے نام پر ناشتا کرنا ترک کردیتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ اس طرح وہ وزن کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی، جب کہ یہ ایک خطرناک غلطی ہے۔صبح کاناشتا کیے بغیرون کاآغاز کرنا بالکل ایساہی ہے،جیسے گاڑی کوچلانے کے لیے پٹرول یاگیس کے بجائے دھکالگانا۔دن کاآغاز نہار منہ دوگلاس پانی پی کرکریں۔دن بھرمیں پانی زیادہ پییں۔ناشتے میں اگر آپ پراٹھا کھاتی ہیں تواس کی جگی سادی روٹی کھائیں۔آٹاہمیشہ بے چھنا استعمال کریں۔چھنا ہواسفید آٹاہمارے جسم میں 90 سے 95 فیصد جذب ہوجاتاہے اور مٹاپے کاسبب بنتاہے۔بے چھنا آٹا جسم میں صرف65 فیصد جذب ہوتاہے باقی 35فیصد ریشہ ہوتاہے جو ہماری آنتوں کارکردگی کوبہتربناتاہے۔حراروں والی غذائیں کھائیں۔یہ جسم کوفربہی سے محفوظ رکھتی ہیں۔گھی کی بجائے معیاری تیل استعمال کریں۔متوازن ناشتے میں ایک چھوٹا پیالہ نمکین دلیا، ایک گلاس بغیربالائی کادودھ اور کوئی ایک تازہ بھل شامل ہوناچاہیے۔اگلے دن آپ کسی بھی پھل کاملک شیک اور ا±بلاہواانڈا ناشتے کھاسکتے یں۔ناشتا حراروں کے اعتبار سے ہلکا پھلکا اور غذائیت کے لحاظ سے بھرپور ہوناچاہیے۔
وزن کم کرنے کے لیے تین اوقات کے کھانوں میں سے کسی ایک وقت کاکھانا مکمل طور پر ترک کر دینا نقصان دہ ہوتا ہے۔ آپ تینوں اوقات میں کھانا کھائیں،مگرکم مقدارمیں۔کسی ایک وقت کاکھانا ترک کرنے سے اگلے وقت زیادہ کھانا کھانے کاخدشہ ہوتاہے،جوآپ کے معدے کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتاہے۔مقررہ اوقات میں کھائیں ،لیکن معدے کو بوجھل نہ کریں۔ڈائٹنگ سے وزن کم ہو جاتاہے،لیکن چہرے پر قبل ازوقت بڑھاپاطاری ہوجاتاہے۔دن کے کھانے میں بھی آپ کم کھائیں اوربھو ک رکھ کرکھائیں۔غذامیں پھل اور سبزیاں زیادہ شامل کریں۔بادی سبزیاں کم کھائیں۔چاول کھائیں،مگر کم مقدارمیں۔کھانوں میں تیل بھی کم استعمال کریں۔بگھار میں بھی کم تیل ڈالیں۔دالوں یاسبزیوں کاسوپ بہترین غذاہے۔کھانے کے درمیانی وقفوں میں اگرکچھ کھانے کادل چاہے تو تازہ پھلوں کے سواکوئی چیز نہ کھائیں۔
رات کا کھا نا ضرور کھا ئیں لیکن کم کھائیں،کیوں کہ رات کے وقت آپ کے معدے کی کارکردگی دن کی نسبت نصف رہ جاتی ہے۔ایسے میں ثقیل غذابدہضمی کاباعث بن سکتی ہے۔دسترخوان پررائتہ اور سلاد ضرور رکھیں۔ کھانے کے ساتھ سلاد زیادہ کھائیں۔ اس سے آپ کاپیٹ جلد بھراہوامحسوس ہونے لگے گااور یوں کھاناکم کھایاجائے گا۔سلادسے بہت فائدہ ہوگا۔کھانے کے ساتھ کولامشروبات رگزنہ پییں۔یہ مضرصحت ہوتے ہیں۔