فوائل پیپر تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اور اکثر فوائل پیپر کھانے بنانے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن کبھی کسی نے نہیں سوچا ہوگا کہ فوائل پیپر کے ذریعے آپ جسم کے درد کا علاج بھی کرسکتے ہیں۔
اب فوائل پیپر کو محض کھانا بنانے کےلیے استعمال کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے ذریعے کئی آپ بہت ساری پریشانیوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
وہ کون سی چیزیں ہیں جن کا علاج آپ فوائل پیپر کے ذریعے کرسکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔
٭ فوائل پیپر کے ذریعے آپ چہرے پر موجود تھکن کو باآسانی دور بھگا سکتے ہیں۔ فوائل پیپر کو 2 سے 4 گھنٹوں کےلیے فریزر میں رکھ دیں ، پھر فوائل پیپر سے آئی لڈز اور گالوں پر مساج کریں اور اس سے نیند بھی بہت بہترین آئے گی۔
٭ فوائل پیپر کے ذریعےآپ جوڑوں کے درد سے بھی نجات پاسکتے ہیں۔ جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو وہاں فوائل پیپر کو لپیٹ لیں اور اس کے اوپر پٹی لگالیں۔ اب ساری رات فوائل پیپر لگے رہنے دیں۔ اس عمل کو 10 سے 12 دن تک کریں۔
٭ آپ فوائل پیپر کے ذریعے جلے کے نشان اور جلن سے بھی آرام مل سکتا ہے۔ اگر آپ کا ہاتھ جل جائے تو اس کو سب سے پہلے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں پھر نرم کپڑےسے پانی صاف کرلیں۔ اب جلے کے نشان پر برن آئنٹمنٹ لگائیں ۔ پھر اس پر فوائل پیپر لگالیں جب تک درد نہ چلا جائے فوائل پیپر کو لگا رہنا دیں۔
٭ فوائل پیپر کے ذریعے آپ بغیر کوئی دوا کھائے بخار سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ جب آپ کو بخار ہوجائے تو اپنے پاؤں پر فوائل پیپر کی 5 سے 7 تہہ لگالیں اور ایک گھنٹے تک لپٹے رہنے دیں۔ پھر دو گھنٹے کے تک پاؤں کھلے رہنے دیں۔اس عمل سے آپ کا بخار اتر جائے گا۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔