Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی جمہوریت کی فتح ہے،دونوں مالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
ترک وزیرخارجہ چاوش اولو کا کہنا تھا کہ گولن تحریک کے اسکولز کے معاملے پر پاکستانی حکومت سے بات ہوئی ہے۔۔
ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ترک وزیر خارجہ چاوش اولو اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد میں اہم ملاقات کے بعد سرتاج عزیز اور ترک وزیر خارجہ نے میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دی،مشکل وقت میں ساتھ نبھانے پر ترک وزیر خارجہ نے حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا،چاوش اولو نے بتایا کہ ترکی میں بغاوت کے پیچھے گولن تحریک کا ہاتھ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں گولن تحریک کے تعلیمی اداروں اور ثقافتی تنظیموں کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی سے جمہوریت مزید مستحکم ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی اچھے اور برے وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چاوش اولو نے فوجی بغاوت کیخلاف پاکستانی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور کرنے پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔