Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سعودی عرب میں دہشت گردی کے واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکراسمبلی ایازصادق کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے سعودی عرب میں دہشت گردی کے واقعے کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ مسجد نبوی میں دہشت گردی کے واقعے سے مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ،مقدس مقامات ہمارے ایمان کا حصہ ہیں اور ان پر حملے برداشت نہیں،پاکستانی قوم اورپارلیمان دہشت گردی کے ایسے واقعات کی مذمت کرتی ہے ۔
جماعت اسلامی، پییلزپارٹی، جے یو آئی ف سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین کی حمایت سے قرارداد متفقہ طورپرمنظور کرلی گئی ۔