Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں نواز شریف نے کہاہے کہ جمہوریت کیخلاف شب خون پر عوام کی فتح خوش آئند ہے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کامیابی سے جاری ہے۔
وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی ترک وزیر خارجہ سے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس موقعے پر پاکستان اور ترکی کے تعلقات ، بغاوت کے بعد کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
ترک وزیر خارجہ نے ترک صدر کا پیغام نواز شریف کو دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کیخلاف شب خون پر عوام کی فتح خوش آئند ہے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کامیابی سے جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف ہمارے آپریشن عالمی سطح پر سراہے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیوکلیئر سپلائی گروپ کےمعاملے پر ترکی کی حمایت پر شکرگزار ہیں۔