Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کریں گے۔ متاثرہ پاکستازنی ملازمین کے مسائل سعودی قوانین کے مطابق حل ہونگے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کریں گے۔ آٹھ ہزار پانچ سو سے زائد پاکستانی مختلف کمپنیوں میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ پاکستانیوں کی تنخواہوں کا مسئلہ کافی عرصہ سے چل رہا ہے ۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ مسائل سعودی قوانین کے مطابق حل ہونگے۔ وزارت خارجہ نے ایک لاکھ ریال مزدوروں کیلئے مختص کیے ہیں ۔ مخیر پاکستانی حضرات بھی ان کی مدد کر رہے ہیں۔ سعودی بادشاہ نے مزدوروں کو تنخواہ جاری کرنےکےاحکامات جاری کیےہیں ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ورک پرمٹ منتقل کرنے جبکہ وطن واپس آنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر تمام متاثرہ پاکستانی ملازمین کو شیلٹر ، خوراک اور طبی سہولتوں کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے۔