Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ملک بھر میں تیرہ مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ایک سو بیالیس مشتبہ کیسز ملے تھے، سب سے زیادہ پنڈی کے مریضوں میں وائرس پایا گیا۔ کراچی کے کسی مریض میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔
وزارت قومی صحت خدمات کانگو وائرس کے اعداد و شمار جاری کردیے۔جس کے مطابق حالیہ دنوں میں ایک سو بیالیس مشتبہ کیسز کی جانچ کی گئی۔ایک سو پچیس مریض وائرس سے محفوظ پائے گئے جب کہ تیرہ میں جرثومے کی تصدیق ہوئی۔این آئی ایچ میں تصدیق کیلئے چار کیسز زیرالتوا ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دو اور راولپنڈی میں پانچ مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جو سب سے زیادہ ہے۔ کے پی کے سے چار اور لاہور سے دو مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کراچی سے موصول آٹھ نمونے تجزیے کے بعد کلئیر قرار دیے گئے۔