جعفرآباد:مسلح افراد کی گھرمیں گھس کرفائرنگ، 3افرادجاں بحق

شائع 03 اگست 2016 05:10am

جعفرآباد :جعفرآباد میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، واقعے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

جعفرآباد کےعلاقے اوستہ محمد کے گوٹھ سوراب خان جمالی میں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محمد بخش،حیدر بخش اور نسرین بی بی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 خواتین خانزادی اور کشمہ بی بی زخمی ہوگئیں، جنہیں سول اسپتال اوستہ محمد لایا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے،ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

Read Comments