شائع 03 اگست 2016 07:03am

جیا خان قتل کیس کی گتھی سلجھ گئی

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ جیا خان  جون 2013 کو  اپنے گھرمیں مردہ حالت میں پا ئی گئی تھیں ،ان کی اچانک موت کی خبر سن کر ان کے گھر والوں سمیت پوری بھارتی فلم انڈسٹری پر سکتہ طارہ ہو گیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کی جانب سے جیا کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا کیونکہ وہ اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھیں ،تاہم ان کی والدہ رابعہ خان نے اسے خودکشی ماننے سے انکار کرتے ہوئے  جیا کے بوائے فرینڈ اداکار سورج پنچولی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا جیا کی موت میں سورج کا ہاتھ ہے۔

رابعہ کا مزید کہنا تھا کہ سورج جیا پرجسمانی اور ذہنی    تشدد کرتاتھا،اور یہ ہی تشدد جیا کی موت کی وجہ بنا،انہوں نے مزید کہا کہ 'میری بیٹی نے خودکشی نہیں کی بلکہ کوئی شخص کھڑکی کے ذریعے اس کے کمرے میں داخل ہوااوراسے موت کے گھاٹ اتاردیا'۔

تین سال 2 ماہ بعد سی بی آئی آفیسر کی جانب سے  اہم بیان سامنے آیا ہے،آفیسر کا کہنا ہے کہ 'کسی شخص کے  کھڑکی کے ذریعے کمرے میں داخل ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے'۔

بھارتی ہائی کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ جیا کی والدہ رابعہ خان   کی جانب سے دی گئی درخواست پر سورج پنچولی پررواں ماہ 23 اگست کو مزید جراح کی جائے گی۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل

Read Comments