Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حافظ آباد:حافظ آباد میں سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی، سسرالیوں نے بچوں کو پہلے کھانا دینے کے جرم میں بہو کو تیل چھڑک کرآ گ لگا دی تھی۔
حافظ آباد کے علاقہ کشمیر نگر میں 2 روز قبل بچوں کو پہلے کھانا دینے پر نند زہرہ اور ساس سلیم اختر اشتعال میں آگئیں اور بہو ثوبیہ بی بی پر تیل چھڑ کر آگ لگادی۔
ثوبیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، 2 روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج متاثرہ خاتون دم توڑ گئی۔
ثوبیہ نے مرنے سے قبل بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ اس کی ساس اور نند نے آگ لگائی ہے، رشتہ داروں کو کہنا ہے اس سے پہلے بھی ثوبیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا،ثوبیہ کے بیان کے بعد پولیس نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ درج کرکے اس کی ساس اور نند کو گرفتار کرلیا ہے۔
دوسری جانب ثوبیہ کی لاش پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔