اشتعال انگیزتقاریر:متحدہ رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اپ ڈیٹ 03 اگست 2016 08:03am

کراچی:کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں فاروق ستار اور رشید گوڈیل سمیت ایم کیو ایم کے 20 سے زائد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

 کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیوایم کے قائد کی اشتعال انگیزتقاریر کے 25 مقدمات کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے مقدمات میں مفرور ایم کیو ایم قائد، ڈاکٹر فاروق ستار، رشید گوڈیل، خالد مقبول، سلمان مجاھد سمیت 20 سے زائد رہنماووں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

 عدالت نے وارنٹ گرفتاری 5 سے زائد مقدمات میں جاری کیے۔ عدالت نے پولیس کو اپنے حکم میں کہا ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

مقدمات میں خواجہ اظہار اور قمر منصور پیش ہوئے جبکہ گرفتارایم کیوایم رہنما روف صدیقی اور وسیم اختر کو پیش نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 23  اگست تک ملتوی کر دی ۔

Read Comments