رینجرزاختیارات کی سمری مسترد،وزیر اعلیٰ سندھ کی بلاول بھٹو سے ملاقات

اپ ڈیٹ 03 اگست 2016 08:09am

کراچی:رینجرز اختیارات کی سمری مسترد  ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی،ملاقات میں چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر مشاورت کی گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے رینجر اختیارات کی سمری سے متعلق تحریری جواب کا انتظار کیا جائے، جس کے بعد حکومت سندھ آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گی۔

حکومت سندھ نے وفاق کے اس موقف کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

گزشتہ روزوزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ اگر رینجرز کو پورے سندھ میں خصوصی اختیارات نہیں دئیے گئے تو ہم دیگر آپشن پر غور کریں گے ۔

Read Comments