سپریم کورٹ:بچوں کااغواء،ایڈووکیٹ جنرل کی سربراہی میں کمیٹی قائم

شائع 03 اگست 2016 08:11am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے بچوں کے اغواء کےمعاملے پر ایڈووکیٹ جنرل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔

سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پنجاب میں بچوں کے اغواء اور گمشدگی از خود نوٹس کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کی۔

 پولیس نے برآمد نہ ہونے والے 10 بچوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی،سپریم کورٹ کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے عدالت سے استدعا کی کہ اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے،جو بچوں کے والدین سے ملاقات اور تحقیقات کی تفصیلات حاصل کر کے تجاویز سمیت اپنی رپورٹ پیش کرے۔

جس پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ جو 3 ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

 عدالت نے 2013 میں بچی اور 2014میں سنئیر سول جج کے بیٹے کے اغواء کے حوالے سے دوبارہ تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25 اگست تک ملتوی کر دی۔

Read Comments