شائع 03 اگست 2016 11:35am

نکسیر پھوٹنے کی کیا وجہ ہے؟

اکثر لوگوں کی نکسیر پھوٹ جاتی ہے۔ کچھ لوگوں کو یہ مسئلہ روز درپیش ہوتا ہے اور بعض لوگوں کو محض گرمیوں میں یہ مسئلہ ہوتا ہے۔

نکسیر پھوٹنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ نکسیر سردیوں کے مہینے میں پھوٹتی ہے لیکن نکسیر زیادہ تر گرمیوں کے مہینوں میں پھوٹتی ہے۔

چونکہ گرمیوں کے مہینے گرم اور خشک ہوتے ہیں جس کی وجہ سے مسکس خشک ہوجاتے ہیں اور ناک میں سے خون بہنا شروع ہوجاتا ہے۔

اس کے علاوہ گرمیوں میں الرجی کی شکایت بھی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے نکسیر پھوٹ جاتی ہے۔

نکسیر کا پھوٹنا کوئی خطرناک بات نہیں ہوتی اگر آپ گرمیوں میں چند چیزوں کی احتیاط کریں تو آپ باآسانی نکسیر سے نجات پاسکتے ہیں۔آپ مسکس کو تر کرکے رکھیں اور نہاتے ہوئے ٹھنڈے پانی اپنی ناک سے گزاریں اس سے آپ کی نکسیر بالکل نہیں پھوٹے گی۔

زیادہ دیر دھوپ اور گرمی میں نہیں رہیں۔ اس کے علاوہ درج ذیل ٹوٹکوں پر عمل کریں ، ان کی مدد سے آپ نکسیر پھوٹنے سے بچے رہیں گے۔

٭ جب بھی نکسیر پھوٹےتو فوراً برف کو اپنی ناک پرلگالیں ، اس سے خون کی شریانوں سے کو ٹھنڈک ملے گی ۔

٭ اگر آپ کی نکسیر پھوٹے تو آپ اسٹیم کے ذریعے اس کو روک سکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔    

Read Comments