شائع 03 اگست 2016 03:14pm

بولی وڈ کیلئے بہت سی فلمیں کرنا چاہتی ہوں، سنیدھی چوہان

ممبئی: اپنی گلوکارانہ صلاحیتوں کے سبب متعدد اعزازات حاصل کرنے والی سنیدھی چوہان اب بولی وڈ میں اداکاری کے جوہر بھی دکھانا  چاہتی ہیں ۔

بتیس سالہ گلوکارہ نے اپنی اداکاری کا آغاز تھوڑے دن قبل ایک سارٹ فلم پلیئنگ پرییا سے کیا۔

مشہور گانا شیلا کی جوانی کیلئے آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے وہ ایک اداکار کے کردار کیلئے تیار نہیں تھیں،اگر چہ بچپن سے اداکاری میں دلچسپی لیتی تھیں۔

ذرائع کو بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے میں اداکاری کیلئے تیار نہیں تھی لیکن اب ایک ایسے مقام پر پہنچ گئی ہوں جہاں مجھے معلوم ہے کہ یہ درست وقت ہے۔ میرا بچپن سے رجھان اداکاری کی طرف تھا۔ اب میں بولی وڈ کی بہت سی فلمیں کرنا چاہتی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب میں 19سال کی تھی تو اداکاری کی پیشکش ہوئی تھی ، لیکن میں نے انکار کردیا تھا، میں اس کے لئے تیار نہیں تھی۔ میں صرف پس پردہ گلوکاری پر توجہ رکھنا چاہتی تھی۔ اب میں جانتی ہوں کہ میں اداکاری اور گلوکاری دونو ں کو برابری کی توجہ دی سکتی ہوں۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments