Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔ اجلاس کی سفارشات تیار کرلی گئی ہیں۔جو کل زیر بحث آئیں گی۔
سارک وزرائے داخلہ کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہورہا ہے۔بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ شرکت کیلئے پہنچ گئے،سارک وزرائے داخلہ کی کانفرنس سے قبل ممبر ملکوں کے سیکرٹریز داخلہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
جس میں خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز، باہمی تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اعلامیہ کے مطابق دہشتگردی کیخلاف کنونشن پر بھی بات ہوئی۔سارک سیکرٹریز داخلہ کی طے کردہ سفارشات وزرائے داخلہ کو پیش کی جائیں گی۔
دوسری جانب جب بھارتی وزیر داخلہ اسلام آباد پہنچے تو وزارت خارجہ، بھارتی ہائی کمشنر اور اعلیٰ حکام نے راج ناتھ سنگھ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔