شائع 04 اگست 2016 06:09am

یہ پڑھنے کے بعد آپ کبھی بھی پیاز کے چھلکوں کو نہیں پھینکیں گے

دنیا میں تقریباً ہر شخص پیاز کے چھلکوں کو بیکار سمجھ کر ان کو کوڑے میں پھینک دیتا ہے۔ لیکن اب ماہرین نے ان چھلکوں سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے کہ لوگ اب پیاز کے چھلکوں کو کبھی بھی کوڑے میں نہیں پھینکیں گے۔

پیاز کے چھلکے   انسانی صحت کےلیے بے حد مفید ہیں۔ پیاز کے چھلکوں میں فائبر موجود ہوتا ہے اور اس کے چھلکوں میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جوکہ جلد کےلیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔

آپ کو یہ بات جان کر حیرت ہوگی کہ  پیاز سے اینٹی اوکسیڈینٹ پیاز کے چھلکوں میں ہوتے ہیں۔ چھلکوں میں موجود عناصر خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ پیاز کے چھلکوں میں اینٹی کینسر، اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی اوکسیڈینٹ عناصر شامل ہوتے ہیں۔

آپ پیاز کے چھلکوں کو سوپ میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے استعمال سے آپ کینسر جیسی بیماری سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ سوپ تیار کرتے ہوئے، اس میں چند چھلکےپیاز کے شامل کردیں۔

آپ پیاز کے چھلکوں کی چائے بھی بناسکتے ہیں۔ یہ ایک بہترین ڈیٹوکس ڈرنک ہے۔ اس کے لیے آپ کو چند پیاز کے چھلکے پانی میں ڈال کر 15 منٹ تک ابالنے ہیں اور اس چائے کا سونے سے قبل پینا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں۔

Read Comments