لاہور:پلے بیک سنگنگ میں منفرد مقام رکھنے والے گلوکار اخلاق احمد کو ہم سے بچھڑے 17 برس بیت گئے ۔ اخلاق احمد کے گائے بیشتر گیت آج بھی بے حد مقبول ہیں۔
خوبصورت آواز کے مالک گلوکار اخلاق احمد 8 مئی 1946 کو بھارتی شہر دہلی میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی سے گائکی کا شوق رکھنے والے اخلاق احمد نے اپنے کریئر کا آغاز کراچی سے کیا تو اپنی سریلی آواز کی بدولت بہت جلد انڈسٹری کے صفے اول کے گلوکاروں میں شمار ہونے لگے۔
اخلاق احمد نے کریئر کے دوران 62 سے زائد فلموں کیلئے اپنی منفرد آواز کا جادو جگایا اور ان کے گائے ہوئے گیت ہر خاص و عام میں مقبول ہوئے۔
اپنے کریئر کے دوران انھوں نے آٹھ مرتبہ بہترین گلوکار کا نگار ایوارڈ اپنے نام کیا، 4 اگست 1999 کو اخلاق احمد کینسر کے باعث اس فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئے۔