سارک وزرائے داخلہ کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

اپ ڈیٹ 04 اگست 2016 05:20am

اسلام آباد:سارک وزرائے داخلہ کانفرنس  آج اسلام آباد میں ہوگی ۔ اجلاس کی سفارشات تیار کرلی گئی ہیں۔جو آج زیر بحث آئیں گی۔

سارک وزرائے داخلہ کا اجلاس  آج  اسلام آباد میں ہورہا ہے۔سارک وزرائے داخلہ کی کانفرنس سے قبل ممبر ملکوں کے سیکرٹریز داخلہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔جس میں خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز، باہمی تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ  لیا گیا۔

 اعلامیہ کے مطابق ،دہشت گردی کیخلاف کنونشن پر بھی بات ہوئی۔سارک سیکرٹریز داخلہ کی طے کردہ سفارشات وزرائے داخلہ کو پیش کی جائیں گی  اجلاس میں شرکت کے لیے  بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ بھی  اسلام آباد میں ہیں ۔

Read Comments