سندھ کےمختلف علاقوں میں تیزبارش، نشیبی علاقے زیرآب

اپ ڈیٹ 04 اگست 2016 05:26am

حیدرآباد:سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش نے جل تھل کردیا۔ شدید بارش سے نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے۔حیدرآباد، میرپور خاص،سکھر،لاڑکا نہ، بدین اور دیگر شہروں میں آندھی سے سائن بورڈز اور درخت اکھڑ گئے،

سندھ کے مختلف شہروں پر ابر رحمت دل کھول کربرسا،تیزبارش سے گرمی سے ستائے عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں تیزآندھی اور بارش سے شہرکا موسم سہانا ہوگیا،سکھرلاڑکانہ، نوابشاہ ،جامشورو، مٹیاری میں بادلوں کا ساتھ تیز آندھی نے بھی دیا،ہواؤںٕ کے جکھڑ ایسے چلے کہ متعدد سائن بورڈز اوردرخت جڑ سے اکھڑگئے۔

کئی جگہ دیواریں گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا،ابر رحمت کئی علاقوں میں زحمت بھی بنا

تیز بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیااور مختلف شہروں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹے میں سندھ کے مختلف شہروں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

Read Comments