Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور ،کراچی:ملک بھر میں حج آپریشن کاباضابطہ آغاز ہوگیا ہے، اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے پروازیں عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہوگئیں۔
ملک بھر میں حج آپریشن کا باضابطہ آغاز وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک تقریب کے دوران کیا، بےنظیر ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 2503 صبح 4 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی جو 328 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی۔
کراچی سے نجی ایئرلائن کی پرواز میں 310 عازمین مدینہ منورہ کےلئے روانہ ہوئے۔ روانگی سے پہلے عازمین نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
لاہور سے نجی ایئرلائن کی پرواز 217 عازمین کو لے کر صبح 6 بجے جدہ کےلئے روانہ ہوگئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر تقریب کے دوران وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے عازمین حج کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت نے سعودی عرب میں بہترین انتظامات کر رکھے ہیں۔
سردار یوسف نے مزید کہا کہ عازمین حج سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں، یہاں سے کوئی بھی شخص مشکوک چیز لے کر نہ جائے۔