Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سپریم کورٹ نے کراچی میں تہرے قتل کےمجرموں کی اپیل پرفیصلہ سنادیا، عدالت نے 3بھتیجوں کو قتل کرنے والے 2بھائیوں کی سزا موت برقرار رکھنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تہرے قتل کےمجرموں کی اپیل پرفیصلہ سنادیا ۔ ملزمان ناموس خان اور مدیر خان نے 2003 اپنے بھتیجوں کو قتل کردیا تھا۔
لیاقت،شوکت اورادریس کے قتل کا مقدمہ کھارادر تھانے میں درج تھا ماتحت عدالت نے دونوں بھایئوں کو پھانسی کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف ملزمان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ۔