Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے واضح کامیابیاں حاصل کیں ۔ امن کیلئے سارک ممالک کومشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ خطے کی ترقی کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے۔
ساتویں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے۔ بھارت ،سری لنکا ، بھوٹان اور مالدیپ کے وزرائے داخلہ کانفرنس میں شریک ہیں۔ اسپیکرایاز صادق،آصف کرمانی ،وزیر اطلاعات پرویزرشید، حاصل بزنجو،عبدالغفورحیدری بھی کانفرنس کا حصہ ہیں۔
افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ 7ویں کانفرنس کی میزبانی پاکستانی کیلئے اعزاز ہے۔ خطے میں سارک پہلے سے زیادہ فعال ہے۔ کانفرنس میں خطے کے اہم معاملات پربات ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے واضح کامیابیاں حاصل کیں۔ پاکستان کئی دہائیوں سے قیام امن کیلئے کوشاں ہے۔ امن کیلئے سارک ممالک کومشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے خطاب میں کہا کہ خطےکومنی لانڈرنگ،ہیومن ٹریفکنگ جیسےجرائم کاسامناہے۔جرائم سےنمٹنے کیلئےمشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک کوایک کامیاب تنظیم دیکھنا چاہتا ہے۔ توقع ہے سارک ممالک انسداد منشیات اورامن کیلئے کوشاں رہیں گے۔