رواں سال آئی ایم ایف کوخداحافظ کہہ رہےہیں ،نواز شریف

اپ ڈیٹ 04 اگست 2016 10:41am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پرقابوپالیا گیا ہے۔ رواں سال آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ رہے ہیں اور اپنے پاؤں پرکھڑے ہو گئے ہیں ۔

وزیراعظم ہاؤس میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم کی آمد پرشرکاء نے تالیاں بجاکراستقبال کیا۔

وزیراعظم نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ 2011 میں لوگوں نے سیاست چمکانے کی کوشش کی لیکن انتخابات میں عوام نے ہم پراعتماد کیا عوام جانتے ہیں کہ کون ترقی اورکون انتشارکی سیاست کرتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالتے وقت دہشت گردی ، معیشت کی بحالی اورتوانائی کے بحران خاتمے جیسے 3 بڑے چیلنجزملے ۔ دہشت گردی پرقابو پالیا گیا ہے ۔ ضرب عضب سے دہشتگردوں کی کمرتوڑدی ۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ماضی میں پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے نزدیک تھا آج اس کا نام ونشان نہیں ۔ اس سال آئی ایم ایف کے کوخدا حافظ کہہ رہے ہیں اور اپنے پاؤں پرکھڑے ہو گئے ہیں ۔ زرمبادلہ کے ذخائرتاریخی بلندیوں کوچھوچکے ہیں۔

 وزیراعظم نے خطاب میں کہاکہ جوسرمایہ نکال رہے تھے آج وہ دوسروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے ہیں ۔

Read Comments