Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیرداخلہ چوہدری نثارخان کا کہنا ہے کہ آزادی کی جدوجہد اور دہشت گردی میں فرق ہے،مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچوں اور شہریوں کے خلاف وحشیانہ تشدد تشدد دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔
سارک ممالک کے وزرا داخلہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی تقریر کا کرارا جواب دیا۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنی تقریر میں دہشت گردی کا معاملہ اٹھایا تھا۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ،کابل،ممبئی،ڈھاکا دھماکوں کی طرح پاکستان میں دہشت گردی کے کئی واقعات ہوئے، اور معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔دہشت گردی کا ہر واقعہ قابل مذمت ہے،الزام برائے الزام کے بجائے بامقصد مذاکرات کئے جائیں،گزشتہ 6دہائیوں میں الزامات کی روش نے کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم نے ڈائیلاگ کےلئے کبھی کوئی شرط نہیں رکھی،انھوں نے واضح کیا کہ آزادی کی جدوجہد اور دہشت گردی میں فرق ہے،مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچوں اور شہریوں کے خلاف وحشیانہ تشدد دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔