وزیرا عظم نواز شریف سے آرمی چیف راحیل شریف کی ملاقات

شائع 04 اگست 2016 03:55pm

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ، جس میں مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں حاصل کامیابیوں اور پیشرفت سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے ملک بھر میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جاری آپریشنز کی تفصیلات بھی بتائیں۔ وزیر اعظم نے ضرب عضب میں حاصل کامیابیوں کو اطمینان بخش قرار دیا۔

Read Comments