Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کابل :افغانستان میں پاکستانی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد چھ پاکستانیوں کو طالبان نے یر غمال بنالیا ۔
افغان میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے کہاہے کہ روسی ساختہ ایم آئی سیون ہیلی کاپٹر پاکستان سے ازبکستان جارہا تھا کہ راستے میں تکنیکی خرابی کے باعث اسکو افغان صوبے لوغر میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی ہے ۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے بعد طالبان نے ہیلی کاپٹر میں سوار چھ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور ہیلی کاپٹر کو نذر آتش کردیا گیا ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر اوور ہالنگ کیلئے ازبکستان بھیجا جارہا تھا۔