لاپتہ کارکنان کیخلاف متحدہ کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

شائع 04 اگست 2016 05:41pm

کراچی :ایم کیو ایم نے کارکنان کی گرفتار اور مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے واقعات کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔متحدہ رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کو علیحدہ صوبہ بنادیا جائے امن اور روزگار کا مسئلہ حل کر کے دیکھا دیں گے۔کراچی پریس کلب کے سامنے ایم کیو ایم کی دو روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا اغاز ہوگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مارچ سے متحدہ کے کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے یوں لگتا ہے کہ کراچی آپریشن کا ایجنڈا ایم کیو ایم کی تقسیم ہے منحرف کارکنان کو سامنے لا کر نئی جماعت بنائی گئی ۔ایم کیو ایم کے رہنمای کا مزید کہنا تھا کہ ہم احتجاج جاری رکھیں گے اتوار کے روز ریلی نکالی جائے گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کو سندھ سے مختلف ظاہر کیا جارہا ہے اگر ایساہی ہے تو کراچی کو الگ صوبہ بنا دیں روزگار اور امن کا مسئلہ حل کر کے دیکھا دیں گے۔علامتی بھوک ہڑتال کے موقع پر کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

اس موقعے پر خوش بخت شجاعت گلفراز خان خٹک اور محفوظ یار خان سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔

Read Comments