Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 7افرادکو گرفتار کر لیا گیا۔
رات گئے لیاری سنگولین میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کی،کارروائی کے دوران ارسلان عرف مواچھ گوٹھ کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ،ملزمان کے قبصے سے منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
پرانا گولیمار میں بھی حساس ادارے نے چھاپہ مار کر گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا ۔ملزم کی نشاندہی پر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔
سخی حسن کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی اور تیسرا فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ،گرفتار ڈاکو کے قبصے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
اورنگی ٹاون میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے عمران نامی ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ،عمران پہلے بھی جیل کاٹ چکا ہے۔
ادھر ڈیفنس پولیس نے منظورکالونی کے قریب میبنہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبصے سے اسلحہ 5 لیڈیز پرس،موبائل فونز اور ساٹھ ہزار کا چیک برآمد ہوا ہے۔
جبکہ پاک کالونی بسم اللہ کلینک کے قریب نامعلوم افراد نے کلینک میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ڈاکٹر پریتم داس زخمی ہوگیا۔