کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی قیمت میں تبدیلی کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 05 اگست 2016 07:34am

کراچی:کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی قیمت میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیاہے،قیمت کا میکنزم تبدیل ہونے سے سی این جی 6 روپے فی کلو مہنگی ہوجائے گی۔

وزارت پیٹر ولیم کا کہنا ہےکہ سندھ کی سی این جی ایسوسی ایشن نے 6 اگست سے سی این جی کی قیمت کلو کے بجائے لیٹر میں مقررکرنے کا فیصلہ کیا ہےجس کے بعد سی این جی 67 روپے 50 پیسے فی کلو کے بجائے  48 روپے 20 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگی۔

ذرائع کا کہناہےکہ پرائس میکنزم فارمولے کے مطابق سی این جی کی قیمت 42 روپے فی لیٹر مقرر ہونی چاہیئے لیکن سی این جی مالکان اپنا منافع 6 روپے فی لیٹر بڑھارہے ہیں۔

  اس ضمن میں اوگرا حکام کا کہناہےکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بغیر سی این جی کی قیمت میں تبدیلی خلاف قانون ہےای سی سی کی منظوری تک قیمت تبدیل نہ کی جائے      ۔

Read Comments