Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ میں اسلحے کی نمائش پرپابندی عائد کردی گئی۔سیکیورٹی گارڈز قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مماثلت رکھنے والی وردی نہیں پہن سکتے، ہوٹر والی گاڑیاں ضبط ہوں گی محکمہ داخلہ نےاعلامیہ جاری کردیا ۔
محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھرمیں اسلحے کی نمائش پرپابندی عائد کردی ہے ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا گیا ہے ذاتی محافظ پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردی سے مماثل وردی استعمال نہیں کرسکیں گے ۔
اعلامیے میں سادہ لباس سیکیورٹی گارڈزرکھنے پربھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ہوٹراور گاڑیوں میں پولیس لائٹس استعمال کرنے پربھی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا خلاف ورزی کرنے والی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی ۔