ایم کیوایم کےنامزدمئیر وسیم اخترکو الیکشن کمیشن میں پیش ہونےکی اجازت

اپ ڈیٹ 05 اگست 2016 07:57am

کراچی:کراچی میں انسداددہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم کے نامزد مئیر وسیم اخترکو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کی اجازت دے دی۔

نامزد میئرکراچی وسیم اخترکی جانب سےانسداددہشت گردی عدالت میں درخواست دائرکی گئی تھی کہ میئرکےانتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوچکاہے۔الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کیلئے5اگست کی تاریخ مقررکی جبکہ 8 اگست کو اسکروٹنی کی جائی گی۔

لہذا انہیں کاغذات نامزدگی اوراسکروٹنی کیلئےالیکشن کمیشن میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نےفریقین کو سننے کے بعددرخواست نمٹادی۔

اپنے فیصلے میں عدالت کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن کااختیارہے کہ وہ وسیم اخترکوطلب کرے،عدالت کووسیم اخترکے الیکشن کمیشن جانے پرکوئی اعتراض نہیں۔ایم کیوایم کے نامزدمیئرکراچی وسیم اختر مختلف کیسز میں جیل کسٹڈی میں ہیں۔

Read Comments