Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان میں ہیلی کاپٹرکریش کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ آرمی چیف کی کال کے بعد افغان حکومت اور افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے مغویوں کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کر دیں ۔
ذرائع کے مطابق،حکومت نے مطابق افغانستان کے صوبے لوگرمیں پاکستانی ہیلی کاپٹر حادثے کے معاملے پر اعلی سطح کا وفد کابل بھیجنے کا فیصلہ کیاہے ۔ وفد میں عسکری اورسول حکام شامل ہوں گے ۔ وفد افغان حکام سے ہیلی کاپٹرکے عملے کی بحفاظت بازیابی کا کہے گا ۔
آرمی چیف کی کال کے بعد افغانستان میں امریکی کمانڈرجنرل نکلسن نے افغان حکومت سے رابطہ کیا ہے اور طالبان کی تحویل میں ہیلی کاپٹرعملے اورروسی شہری کی بحفاظت بازیابی پرتبادلہ خیال کیا ۔
امریکی کمانڈر اور افغان حکومت 2 آپشن پر غورکررہی ہے۔ پہلے آپشن میں افغانستان میں طالبان کی مقامی قیادت سے مذاکرات کے ذریعے مغویوں کو بازیاب کرانے کی کوششیں کی جائے گی ۔
دوسرے آپشن کے طورپرنیٹو اورافغان نیشنل آرمی ہنگامی صورتحال میں محدود آپریشن کیلئے بھی غورکر رہی ہے ۔
نیٹو فوجی حکام ، افغان حکومت اورفوج کی مشاورت سے آپریشن کا حتمی فیصلہ کریں گے، گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر ازبکستان جاتے ہوئے فنی خرابی کے باعث افغانستان میں حادثے کا شکار ہو گیا، ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر میں سوا ر 5 پاکستانی اور 1 روسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
ہیلی کاپٹرکے واقعہ پرآرمی چیف نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن سے رابطہ کیا اورکریو ممبرز کی حوالگی کے لیے کہا جس پر جنرل نکلسن نے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق، واقعہ پر افغان حکومت اور افغان نیشنل آرمی سے بھی رابطہ ہوا ہے ۔