مسلم لیگ (ن) نےعمران خان کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کردیا

شائع 05 اگست 2016 10:31am

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اثاثے پوشیدہ رکھنے اورآف شورکمپنیوں کے بارے میں تفصیلات نہ بتانے پرا سپیکرقومی اسمبلی کے پاس ریفرنس دائرکردیا۔

مسلم لیگ ن کے طلال چوہدری سمیت 8 اراکین اسمبلی نےاسپیکرکے پاس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائرکیا۔

جس میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں آف شورکمپنی کو پوشیدہ رکھا،وہ اب صادق اورامین نہیں رہے،آرٹیکل 62اورتریسٹھ کے تحت نااہل قراردیا جائے۔

اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا تھا کہ آئین اورقانون کے مطابق جائزہ لے کرریفرنس کا فیصلہ کروں گا۔قواعد کے مطابق سیکرتیس روز میں ریفرنس پرفیصلہ دینے کے پابند ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے دانیال عزیزکاکہناتھاکہ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف الیکشن کمیشن  میں جوریفرنس دائرکیاگیااس میں محض الزامات عائد کئے گئے ہیں، ثبوت نہیں دیئے گئے۔

Read Comments