ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ کاجول اپنی زندگی کی بیالیس بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ چھ بار فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والی خوبرو اداکارہ آج اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔
حسین آنکھوں، دلکش مسکراہٹ اور گندمی رنگت والی خوبرو اداکارہ کاجول پانچ اگست انیس سو چوہتر کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔اداکارہ تنوجا اور فلمساز شومو مکھرجی کے ہاں پیدا ہونے والی کاجول کو شہرت فلم بازی گر سے ملے۔
کاجول نے فلمی کیرئیر کے دوران نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا تاہم کاجول اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو خوب پذیرائی ملی۔کاجول کی کنگ خان کے ساتھ دل والے دلہنیا لے جائیں گے،کبھی خوشی کبھی غم، کچھ کچھ ہوتا ہے،مائے نیم اِزخان اینڈ آئی ایم نوٹ اے ٹیررسٹ اور دل والے سپر ہٹ فلمیں رہیں۔
انیس سو ننانوے میں کاجول نے مشہور ادکار اجے دیوگن سے شادی کی۔ اداکارہ نے چھ بار فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا جبکہ انہیں بھارت کا سب سے بڑے پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔