وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وفاق سے بہتر ریلیشن کے خواہاں

شائع 05 اگست 2016 02:03pm

 

کراچی :وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی امورپارٹی قیادت کے ہدایات کے مطابق چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وفاق سے اچھی ورکنگ ریلیشن کی راہ پر بھی گامزن رہیں گے۔

وزیراعلی سندھ نے اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف  سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں کہاکہ وہ ماضی کے شکوے چھوڑ کر نئے عزم کیساتھ وفاق سے تعاون چاہتے ہیں، وزیراعظم نے بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، سندھ کے مسائل بہت ہیں اور انہیں حل کرنے کیلئے وسائل بھی کافی ہیں، صوبائی حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، امور حکومت پارٹی پالیسی کے تابع ہوں گے ۔

مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ صوبے میں کرپشن خاتمے کیلئے سابق وزیراعلی کی پالیسی جاری رہے گئی، رینجرز کے اختیارات میں مدت کی توسیع کردی ہے، رینجرز کے علاوہ صوبے کے اور بھی مسائل ہیں جن پر توجہ دینا ہوگی، جرائم پیشہ عناصر جس بھی سیاسی جماعت کے ہوں انکے خلاف کارروائی ہوگی۔

نئے وزیراعلی سندھ نے تھرکے مسائل کوحل کرنے اورسندھ کے عوام کوصحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کو بھی کو اپنی ترجیحات قراردیا اورکہا کہ ، صوبائی کابینہ میں جلد توسیع ہوگی ۔

Read Comments