Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔
کراچی میں ملیر ،گرو مندر ،گلشن اقبال، نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے ،بارش کے دوران کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں اور وہاں کی بجلی معطل ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بارش کے فوری بعد شارع فیصل پر کئی مقامات پر موٹر سائیکل کے پھسلنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔