Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجل ی بندہوگئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارش کے بعد شہر میں ایک سو اڑتیس فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔
شہرقائد میں گلشن اقبال ، سرسید ٹائون، ناظم آباد ، لیاقت آباد ، سرجانی ، کورنگی لانڈھی عثمان آباد میں بجلی بند ہے ۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ بارش کے رکنے کے بعد تکنیکی ٹیمیں سروے پر ہیں اور مرمتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ بارش میں بجلی نہ ہونے سے جانی نقصان کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ کرنٹ لگنے سے متعدد افراد اپنی جان سے بھی ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔
ادھر کراچی میں بارش کے بعد شہر قائد سمیت صوبہ سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ،اس سے قبل بھی کراچی میں نکاسی آب کے لئے نالوں کی صفائی کا کام پہلے سے ہی جاری تھا تاہم اب بارش کے بعد شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،تاہم کئی مرکزی شاہراہوں پر پانی تاحال جمع ہے ۔