کراچی: بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتار

اپ ڈیٹ 06 اگست 2016 07:53am

کراچی: سولہ سالہ بختاور کو تین روز قبل نارتھ کراچی سیکٹر نائن میں باپ اختر نے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا اور روپوش ہو گیا تھا۔

کئی دنوں کی تلاش کے بعد سر سید تھانے نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو فیڈرل بی ایریا سے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم اختر کا کہنا ہے کہ اسکی بیوی اور بیٹی کے منگیتر کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں تھے بار بار منع کرنے کے باوجود وہ گھر میں آ تا تھا انہیں قابل اعتراض حرکت کرتے ہوئے بھی کئی بار دیکھا ، منع کرنے پربیٹی بد کلامی کرتی لیکن باز نہیں آئی جس پر میں نے بیٹی کو قتل کر دیا۔

Read Comments