Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: فلاحی تنظیم کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاوس پراحتجاج کے اعلان پرپولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
ڈپٹی کمشنرکی مداخلت کے بعد کارکنان کورہائی مل گئی اور مشینری بھی فلاحی تنظیم کے حوالے کردی گئی۔
کراچی میں فلاحی تنظیم کی صفائی مہم جاری۔کئی روزسے جاری مہم میں شوبز کی نامورشخصیات ایکشن میں نظرآئیں۔
تاہم منتظمین کے آج وزیراعلیٰ ہاؤس جانےکےاعلان پرپولیس ایکشن میں آگئی اورایم اے جناح روڈ سے کارکنان کو حراست میں لے لیا اورمشینری بھی ضبط کرلی۔
پولیس کی کارروائی کے بعد فلاحی تنظیم کی جانب سےجمشید کواٹرزتھانے کا گھیراؤ کرلیا گیا ۔ڈی سی ایسٹ ایس پی جمشید اور فلاحی تنظیم کی جانب سےجنید جمشید نے مذاکرات کئے جنید جمشید کا کہنا تھا کہ کیا حکومت کی کوئی ذمہ داری ہے بھی یا نہیں؟
مذاکرات کی کامیابی کے بعد کارکنان اورفلاحی تنظیم کی مشینری کو چھوڑ دیا گیا فلاحی تنظیم کا کہنا ہے کہ شہر میں صفائی مہم جاری رہی گی۔