Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پیپلزپارٹی نے مئیرکراچی کے لیے کرم اللہ وقاصی اورحیدرآباد میئرکے لیے پاشاقاضی کوامیدوارنامزد کردیاہے۔ صوبائی وزیرنثارکھوڑوکا کہنا ہے کہ چوبیس اضلاع میں پیپلزپارٹی جیت چکی ہے صرف چھ اضلاع میں مقابلہ ہوگا۔
کراچی اورحیدرآباد میں میئرکے عہدے کے لیے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کا اعلان صوبائی وزیرنثارکھوڑونے کیا۔ صوبائی وزیرنے کراچی میں کرم اللہ وقاصی کوجبکہ حیدرآباد میں پاشاقاضی کوپی پی کا امیدوارنامزد کیا۔
بلدیاتی اداروں کی سربراہی کے لیے سندھ بھرمیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ ابھی جاری ہے ۔مگرپیپلزپارٹی نے چوبیس اضلاع میں اپنی کامیابی کا دعوی کردیا ہے۔
نثارکھوڑوکا کہنا تھا کہ کراچی مئیرکے لیے ایم کیو ایم سے اتحاد کے امکان کومسترد کردیا۔