کوہستان :مسافر گاڑی کو حادثہ ،پانچ جاں بحق

شائع 28 دسمبر 2015 08:46am

کوہستان :گلگت سے سوات جانے والی مسافر گاڑی کوہستان میں تریس بانڈہ کے مقام پر کھائی میں جا گری، پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،مقامی افراد نے لاشوں اور زخمی کو آر ایچ سی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Read Comments