سامعہ قتل کیس:ملزم پیش نہ ہونےپر عدالت ایس ایچ اوپربرہم

اپ ڈیٹ 06 اگست 2016 11:32am

جہلم: سامعہ قتل کیس کے مرکزی ملزم چوہدری شکیل پیش نہ ہونے پر عدالت کا ایس ایچ او پر اظہاربرہمی ، آئندہ سماعت پرپیش نہ کیا تو ایس ایچ اومنگلہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

جہلم کی مقامی عدالت میں سامعہ قتل کیس کے مرکزی ملزم چوہدری شکیل کی ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی ، چوہدری شکیل کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں سیشن جج محمد سجاد افضل نے ایس ایچ او منگلہ سے استفسارکیا ۔

 عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پرپولیس ملزمان کو پیش کرنے میں ناکام رہی توایس ایچ اومنگلہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

 عدالت نے سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی ، مرکزی ملزم چوہدری شکیل کے والد کی درخواست پرگزشتہ روزعدالتی بیلف نے تھانہ منگلہ پرچھاپہ مارا تاہم چوہدری شکیل نہ مل سکا۔

Read Comments