Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ احتساب کنٹینر کل خیبرپختونخوا سے روانہ ہوگا،طاقتوروں کا احتساب نہ ہوا تو ملک کرپشن سے تباہ ہوجائے گا۔
عمران خان نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ طاقتور طبقے کا احتساب ضروری ہے، کل احتساب کنٹینر خیبر پختونخوا سے روانہ ہوگا،پوری قوم کو دعوت دیتا ہوں ہے کہ احتساب تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تحریک کے دوران ریاستی اداروں سے مطالبہ کریں گے کہ طاقتور طبقے کو احتساب کے کٹہرے میں لائیں، اگر بڑے اور طاقتور لوگوں کا احتساب نہ ہوا تو ملک کرپشن سے تباہ ہوجائے گا۔