وزیراعظم کی توانائی منصوبےبروقت مکمل کرنے کی ہدایت

شائع 06 اگست 2016 10:45am

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے توانائی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت توانائی منصوبوں پرپیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ۔وزیراعظم کوسیکرٹری پانی وبجلی نے 2018 تک مکمل ہونے والے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی ۔

 وزیراعظم نے وفاقی وزراء اوراجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ توانائی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں ،پیش رفت کی نگرانی خود اور 15 روزبعد جائزہ لیں گے اس کےاس کے ساتھ ساتھ منصوبوں کے دورے بھی کریں گے ۔

 انہوں نے کہاکہ بجلی کی پیداوارمیں اضافہ سے صنعتی سرگرمیوں کوفروغ اورمعاشی ترقی حاصل ہوگی ۔

سیکرٹری پانی و بجلی نے بتایاکہ بجلی کے جاری منصوبے مارچ 2018 تک مکمل ہوجائیں گے جن میں گدوپاوراورنندی پاورپلانٹ کوگیس پرمنتقل کرنا ،1350 میگاواٹ کے 3 ایل این جی منصوبے ، 1320 میگاواٹ کا پورٹ قاسم پاور پلانٹ ، 650 میگاوات کے 2 جوہری پلانٹ اور نیلم جہلم شامل ہیں۔

 اس کے ساتھ ساتھ 1500 میگاواٹ تربیلا کے 4 توسیعی منصوبے بھی مقرر مدت میں تکیل کیے جائیں گے۔

Read Comments