مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم انتہا تک پہنچ چکے ہیں،نواز شریف

شائع 06 اگست 2016 11:44am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم انتہا تک پہنچ چکے ہیں، وزیر اعظم نے عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنےکیلئے دفترخارجہ کوہدایت کردی۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم انتہا تک پہنچ چکے ہیں ، بھارتی فوج اسپتالوں اور ایمبولینسوں کونشانہ بنارہی ہے ،چھرے والی گولیوں کے استعمال سے کئی کشمیری بینائی سے محروم ہوئے ہیں ،جن کی طبی امداد کا بندوبست کیا جائے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ  طبی سہولتیں فراہم کرنیوالوں کو متاثرین کی مدد کی اجازت نہیں دی جارہی پاکستان کی طرف سے طبی امداد کی فراہمی کے انتظام کیلئے عالمی برادری بھارت پردباؤ ڈالے ۔

پاکستان متاثرین کے فضائی سفر، رہائش اورطبی اخراجات برداشت کرے گا وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کوکشمیریوں کے حقوق کا ادراک ہونا چاہیے ، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔

وزیراعظم نے دفترخارجہ اورپاکستانی مشن کو ہدایت جاری کی کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول معاشرے کے ذریعے بھارت پردباؤ ڈالا جائے۔

Read Comments