Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ملتان:قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم حق نواز نے اہم انکشافات کردئیے۔ ملزم کا کہنا ہے ماڈل گرل کے بھائی وسیم نے قتل میں ساتھ دینے کیلئے اسے اکسایا اور بیرون ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ بھی دیا۔
ملتان پولیس کی تحویل میں موجود قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتارملزم حق نواز نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردئیے۔ ملزم کے مطابق ماڈل گرل کے بھائی وسیم نے قتل میں ساتھ دینے پر اس کو اکسایا تھا۔
حق نواز کے مطابق ملزم وسیم نے اسے بیرون ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ بھی دیا اورقتل کا الزام اپنے ذمے لینے کا وعدہ کیا تھا، حق نواز نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ ملزم وسیم نے یقین دہانی کرائی تھی کہ قندیل بلوچ کے قتل کے مدعی والد بنیں گے جنہیں کیس واپس لینے پرآمادہ کر لیا جائے گا۔
قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم وسیم بھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔