Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرے خلاف سینیٹ میں درخواست داخل کرکے نواز شریف نے اپنے پاؤں پر کلہاڑا دے مارا ہے ، جس زرعی ترقیاتی بینک کے قرضے کی ن لیگ بات کررہی ہے اس میں نواز شریف کے قریبی رفقاء ملوث ہیں۔
جہانگیر ترین نے اپنے خلاف سینٹ میں دائر درخواست پر ردعمل دیتے ہوے کہا کہ زندگی میں کسی بھی بینک سے ایک دھیلے کا قرض معاف نہیں کروایا۔ تاندلیانوالہ شوگر مل نواز شریف کے مشیر خاص برائے ریونیو ہارون اختر کی ملکیت ہے نہ کہ میری۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور قوم ن لیگ کا تماشا دیکھے گی۔ بہت ہی جلد لو گ کہیں گے کہ نواز شریف کو ان کے قریبی رفقاء نے ڈبو دیا۔
جہانگیر ترین کا کہنا کہ اب تمام ثبوت لے کر سامنے آؤں گا اور ن لیگ کو ریورس گیئر نہیں لگانے دوں گا۔ ن لیگ تحریک احتساب سے خوف زدہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔