Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:پاکستان مسلم لیگ( ن )احتساب تحریک ریلی کے مقابلے میں آج پشاور میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرےگی۔ جلسے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت تحریک انصاف کی احتساب تحریک کے مقابلے میں جلسہ کررہی ہے۔ مسلم لیگ نون 'دھرنا نہیں کام چاہیئے' کا نعرہ لئے آج 3 بجے رنگ روڈ دلہ زاک چوک پرسیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق ،جلسہ گا میںپندرہ ہزار کرسیاں رکھی گیئں ہیں جبکہ 4 کنٹینر ز پر مشتمل بڑا سٹیج بنایا گیا ہے۔ جلسہ سے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام سمیت مرکزی اور صوبائی قائدئن خطاب کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی جلسہ گاہ کی سیکیورٹی پی ٹی آئی ریلی کے مقابلے میں نہ ہو نے کے برابر ہے۔